مال روڈ کو ریڈزون قرار دیا جائے، پیاف

مال روڈ کو ریڈزون قرار دیا جائے، پیاف

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)نے کہا ہے شہر کی اہم تجارتی شاہراہ مال روڈ کو ریڈزون قرار دیا جائے۔مال روڈ پر اہم تجارتی مراکز اور اہم عمارتیں قائم ہیں جنکا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے۔مال روڈ پر سیاسی جلسے وجلوسوں پر ہمیشہ کے لئے پابند کر دی جائے۔جلسوں اور دھرنوں سے کاروباری افراد کوبھی نقصان اٹھانا پٹرتا ہے اور ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہو تے ہیں۔چئیرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا مال روڈ پر دفعہ 144کا نفاد خوش آئند ہے اور اسکو ہمیشہ کے لئے نافدکیا جانا چاہیے تاجر برادری ایک عرصہ سے مال روڈ پر دفعہ 144کے نفاذ کے بعد جلسہ جلوسوں اور احتجاجی دھرنوں کے خلاف احتجاج کرچکی ہے اگر مال روڈ پردفعہ144پرپابندی پرسختی سے عمل درآمد ہوتا تو ایسا افسوسناک سانحہ رونما نہ ہوتا انہوں نے دہشت گرد ملکی معیشت تباہ کرنے کے درپے ہیں ۔دہشت گردی کی ایسی وارداتوں سے غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوتی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار خوفزدہ ہوجاتے ہیں اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک سے دہشت گردوں کا مکمل قلعہ قمہ کیا جائے اس سلسلہ میں میں دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

مزید : علاقائی