سینئر صحافی و کالم نگار اسلم خان کے والد رانا محمد اشرف انتقال کرگئے

سینئر صحافی و کالم نگار اسلم خان کے والد رانا محمد اشرف انتقال کرگئے

اسلام آباد (پاکستان رپورٹ) سینئر صحافی و کالم نگار محمد اسلم خان کے والد رانا محمد اشرف خان طویل علالت کے بعد وفات پاگئے، ان کی عمر 75 سال تھی۔ بدھ کی دوپہر ان کی نماز جنازہ میڈیا ٹاؤن اسلام آباد میں ادا کی گئی، جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادی ورثہ عرفان صدیقی کے علاوہ سابق چیئرمین پیمرا اور سیکرٹری اطلاعات رشید احمد چودھری، پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) راؤ تحسین علی خان، ڈپٹی ڈی جی پی آئی ڈی طاہر خوشنود، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے پی پی سہیل علی خان، صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سماجی شخصیات، مرحوم کے عزیز و اقارب کالم نگاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔ بعدازاں میت کو آبائی گاؤں بڈھا گورائیہ تحصیل کامونکی ضلع گوجرانوالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ قل خوانی آج (جمعرات) بڈھا گورائیہ میں ہوگی۔

مزید : صفحہ آخر