یاسین کی نماز جنازہ میں شریک حکومتی نمائندے اہلخانہ کو تسلیاں دے کر چلے گئے، رشتہ داروں کی ’’پاکستان ‘‘ سے گفتگو

یاسین کی نماز جنازہ میں شریک حکومتی نمائندے اہلخانہ کو تسلیاں دے کر چلے گئے، ...

  

لاہور( خبرنگار) سانحہ چیئرنگ میں شہید ہونے والے 56سالہ محنت کش محمد یاسین کے رشتہ داروں سید فرمان علی اور سید شمشاد علی نے بتایا کہ صوبائی وزیر ایکسائز میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن اور مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے نماز جناز کے بعد انہیں تسلی دی ہے کہ حکومت ان کی مکمل طور پر مالی امداد کرے گی۔ رشتہ دار سید فرمان علی نے بتایا کہ جنازہ میں آنے والے حکومتی نمائندے محض تسلی دے کر چلے گئے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے امید کرتے ہیں کہ وہ شہید محمد یاسین کے گھر کا دورہ کریں گے تاکہ شہید ہونے والے محنت کش محمد یاسین کے گھر والوں کی مدد ہو سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -