بارشی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا:محکمہ موسمیات

بارشی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا:محکمہ موسمیات

لاہور (کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات کیمطابق بارش برسانے والی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا ہے جس سے آج سے لیکر آئندہ چند روز میں وقافی و صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بارش اور مری و گلیات سمیت بالائی علاقوں میں برف باری ہو گی۔ بارش اور برف باری سے سردی کی ایک بار پھر اضافہ ہو جائے گا۔ آج سے خیبر پختونخوا اور فاٹا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جبکہ کل سے مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ کل سے اسلام آباد، بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویڑن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔اس دوران مری اور گلیات کے پہاڑوں پر برفباری کابھی امکان ہے۔

مزید : صفحہ آخر