دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے، شہر یار خان

دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے، شہر یار خان

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ،ہم دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے، پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے اگلے ماہ لاہور میں ہونے والے فائنل کو منعقد کروانے کا ارادہ ترک نہیں کیا ہے ۔قذافی سٹیڈیم لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی سی بی اب بھی لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کروانے کے موقف پر قائم ہے اور تمام حالات سے حکومت کو اگاہ کردیا ہے اورجلد ہی ان کی طرف سے جواب آجائے گا ۔پی ایس ایل کے لاہور میں فائنل منعقد کروانے کے بارے میں پی سی بی کے موقف کی حمایت کرنے پر ہم آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے مشکور ہیں اور پی سی بی نے انہیں شکریہ کا پیغام بھجوادیا ہے،انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد کے حوالے سے جلد میڈیا کو بتادیا جائے گا ۔مختلف کرکٹ بورڈز کے سیکورٹی آفیشلز پاکستان آرہے ہیں جو کہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔

مزید : صفحہ آخر