مال روڈ خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا،شہدا کی تعداد 14 ہو گئی

مال روڈ خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا،شہدا کی تعداد 14 ہو گئی

  

لا ہور (کرا ئم رپورٹر)ما ل روڈ بم دھما کے کا ایک اور زخمی چل بسا جا ں بحق ہو نے والے افر اد کی تعد اد چو دہ ہو گئی۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر پیر کے روز ہونے والے خود کش حملے میں زخمی ہونیوالاایک اورزخمی ہسپتال میں دم توڑگیا۔بتایاگیا ہے کہ دھماکے کا زخمی ریاض گنگا رام ہسپتال میں زیر علاج تھا تاہم دو روز موت کی کشمکش میں رہنے کے بعدگزشتہ روززخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ واضح رہے کہ پیر کے روز مال روڈ پر ہونے والے دھماکے میں 13افراد جاں بحق اور 80سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -