وزیر اعظم سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات ہائیڈل منصوبوں پر بریفنگ دی

وزیر اعظم سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات ہائیڈل منصوبوں پر بریفنگ دی

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین واپڈا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں جاری بجلی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم محمد نواز شریف سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور ملاقات میں وزیر اعظم کو ہائیڈرل منصوبوں پر بریفنگ دی ۔ انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کر لئے جائیں گے ۔ نیلم جہلم بجلی منصوبے کا افتتاح رواں ماہ 28 فروری کو ہی کیا جائے گا ۔ اس منصوبے کے بائیں رابطہ ٹنل گزشتہ سال اکتوبر میں مکمل ہو گئی تھی منصوبے کی دائیں ٹنل رواں سال اپریل میں مکمل کر لی جائے گی اور منصوبہ آئندہ سال فروری میں بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا ۔نیلم جہلم بجلی منصوبے سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر آمدن ہو گی ۔ مزمل حسین نے کہا کہ نیلم جہلم منصوبے کا دوسرا یونٹ بھی آئندہ سال مارچ میں فعال ہو جائے گا ۔ منصوبے کے تیسرے ، چوتھے یونٹ آئندہ سال اپریل میں کام کرنے شروع کر دیں گے اس کے علاوہ کچی کنال منصوبے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اس منصوبے سے ڈیرہ بگٹی میں 72 ہزار ایکڑ زرعی زمین سیراب ہو گی یہ منصوبہ رواں سال اگست میں مکمل کر لیا جائے گا ۔

مزید : صفحہ آخر