ہمیں مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے،چودھری تنویر اختر

ہمیں مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے،چودھری تنویر اختر

  

لاہور(نامہ نگار)مال روڈ پر دھماکے سے شہید ہونے والے پولیس افسران اور شہریوں کے حوالے سے گزشتہ روز تعزیتی اجلاس لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری تنویراختر کی صدارت منعقدہوا ،اجلاس میں وکلا ء نے مشترکہ طور پر قرارداد مذمت بھی منظور کی،یہ اجلاس ایوان عدل میں منعقد کیا گیاجس میں لاہور بار کے سیکرٹری عرفان مصطفی، فیصل اعوان، نائب صدر نوید چغتائی،عرفان تارڑ اور جوائنٹ سکیرٹری عالیہ عاطف کے علاوہ وکلا ء کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری تنویر اختر نے کہا کہ ہم شہید ہونے والے افراد کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ہم سب کو مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر عرفان تارڑ نے کہا کہ ہم شہداں کے ورثا کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اس موقع پر بار کے صدر چودھری تنویراختر نے ایک قرار داد مذمت پیش کی جو وکلا نے مشترکہ طور پر منظور کرلی۔لاہوربار کے صدر نے وکلا ء پربھی زور دیا کہ وہ پولیس اہلکار جو سیکیورٹی پر تعینات ہیں ان کے ساتھ تعاون کریں ،خود کی بھی چیکنگ کروائیں اور اپنے ساتھ آنے والے سائلین کو بھی چیک کرانے کی تاکید کریں۔اس موقع پرسابق سیکرٹری کامران بشیر مغل ،شہزاد حسن ،فیاض ودیگرنے بھی مال روڈ کے واقع کی پرزورمذمت کی ہے اور حکومت وقت سے عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

چودھری تنویراختر

مزید :

صفحہ آخر -