تامل ناڈو کی نامزد وزیراعلیٰ نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

تامل ناڈو کی نامزد وزیراعلیٰ نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تامل ناڈو(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈو کی نامزد وزیراعلیٰ ششی کلا نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا، ششی کلا کو گذشتہ روز آمدنی سے زائد اثاثہ جات رکھنے کے جرم میں چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سزا یافتہ ششی کلا نے اپنی گاڑی میں بنگلور جیل پہنچ کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، جیل میں رہنے کے لییششی کلا نے منرل واٹر، گھر کا کھانا، ٹی وی اور ایک ملازم جیل میں ساتھ رکھنے کے مطالبات بھی پیش کیے ہیں۔ششی کلا کو گذشتہ روز سپریم کورٹ نے آمدنی سے زائد جائیداد رکھنے کے جرم میں چار سال قید سزا اور دس کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -