سی پیک منصوبہ کیخلاف سازشیں شروع ہو گئیں،مولانا فضل الرحمن
لاہور( وقائع نگار)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے باہر اور مہمند ایجنسی میں ہو نے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں ایک بار پھر بدامنی پھیلانے کی کو ششیں کی جارہی ہیں مر کزی میڈیا آفس کے مطابق مولانا نے ان دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لیئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی مولانا نے کہاکہ لاہور اور کوئٹہ کے بعد یہ واقعہ ملک میں بدامنی پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہے مولانا نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین اور جے یو آئی مرکزی ناظم عمومی مولانا عبد الغفور حیدری نے بھی پشاور حیات آباد اور مہمند ایجنسی میں ہونے والے بم دھماکوں کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعات ملک کے امن خلاف ایک گہری سازش معلوم ہوتیں ہیں انہوں نے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان واقعات کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں جو سی پیک کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیئے سر گرم عمل ہیں ۔