کان کنوں کے تحفظ کیلئے قوانین میں ترمیم کردی، حکومت کی ہائیکورٹ میں وضاحت

کان کنوں کے تحفظ کیلئے قوانین میں ترمیم کردی، حکومت کی ہائیکورٹ میں وضاحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کو پنجاب حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ کان کنوں کے تحفظ کے لئے قواعدو ضوابط میں ترمیم کردی گئی ہے اور ایسی بیماریاں جو پہلے قانون میں شامل نہیں تھیں انہیں بھی کان کنوں کے تحفظ کے لئے قانون میں شامل کردیا گیا ہے جس پرعدالت نے کوئلوں کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔جسٹس علی باقر نجفی نے ایم ایس صفائیر کی درخواست پر سماعت کی تو عدالتی معاون شیراز ذکا ایڈووکیٹ کے دلائل دیئے اور افسوس کا اظہار کیا کہ پنجاب میں کوئلے کی کانوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے لئے کوئی ویلفیئر کا نظام موجود نہیں ہے، شیزار ذکاء نے بتایا کہ مزدور کوئلے کی کانوں میں کام کر کے پھپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں، عدالت نے پنجاب حکومت نے کان کنون کی فلاح و بہبود کی درخواست پر یکم مارچ کو رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -