شیخوپورہ: انجینئرنگ فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا، 2مزدور جاں بحق، 25سے زائد زخمی

شیخوپورہ: انجینئرنگ فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا، 2مزدور جاں بحق، 25سے زائد زخمی

  

شیخوپورہ،فیروزوالہ(بیورورپورٹ+نمائندہ پاکستان) لاہور روڈ پر واقع موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس تیار کرنی والی فیکٹری کا بوائلر پھٹ جانے سے 2مزدور جاں بحق جبکہ 25سے زائد مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ تین مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق البدر انجینئرنگ ملز میں نصب بوائلز اچانک زودار دھماکے سے پھٹ گیا ۔جس سے نکلنے والی امونیم گیس کی زد میں آکر 25سے زائد مزدورزخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پا کر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہو ں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی مزدوروں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ تشویشناک حالت کی بناء پر فرحان ،اشفاق، شبیر احمد ، عرفان ، شہزاد بلال احمد ،عاطف، اور اصغر علی کو لاہور میو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں 2 مزدور زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ دو کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔ تھانہ فیکٹری ایریا نے واقعے کا مقدمہ فیکٹری مالک ، ایڈمن آفیسر اور دیگر افراد کیخلاف در ج کر لیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -