بلدیاتی نظام میں مشرف دور کی باقیات کو جڑ سے ختم کرنا لازمی ہے: نذیر احمد سواتی

بلدیاتی نظام میں مشرف دور کی باقیات کو جڑ سے ختم کرنا لازمی ہے: نذیر احمد ...

  

لاہور(فورم :دیبا مرزا :اہتما م :نذیر احمد سواتی :تصاویر ذیشان منیر ) ڈپٹی میئر لاہور نذیر احمد سواتی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے دور کا بلدیاتی نظام ایک بہترین نظام ہے جس کے ثمرات بہت جلد عوام کو ان کے دروا زے پر ہی ملیں گے ، بلدیاتی نظام کو موئثر بنا نے کے لئے مشرف دور کی باقیات کو جڑ سے ختم کر نا لا زمی ہے (ن) لیگ کے قائدین کی قیادت میں پارٹی کا رکن متحد ہیں بلدیاتی نظام کا آ غاز ہے وقت کے ساتھ اختیارات اور فنڈز دونوں ہی ملیں گے حلقہ میں تقریبا تما م بنیادی سہو لتیں میسر ہیں گلیوں میں گو لہ تاروں کے لگوا نے کا کام جاری ہے تحریک انصاف کا مستقبل تاریک ہے لوٹوں کی جماعت آپس میں ہی متحد نہیں قوم کا مستقبل کیا سنوارے گے ،میں اپنے قائدین میا ں نواز شریف، میاں شہباز شریف ، اور فرزند لاہور میاں حمزہ شہباز کا مشکو ر ہو ں جنہوں نے مجھ ادنی کارکن کو یہ مقام دیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز ’’پاکستان فورم ‘‘ میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔نذیر سواتی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی قیادت اور اس کے کارکنان ہر وقت عوام سے تعلق رکھتے ہیں جس کی ایک اعلی مثال مجھ جیسے بنیادی کارکن کو لاہور جیسے شہر کا ڈپٹی مئیر لاہور بننے کا موقع دینا ہے۔ مسلم لیگ ہی واحد جماعت ہے جو کارکنوں کو عہدے دیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مال روڈ دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ملک دشمن عناصر ایسی بہیمانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

مزید :

صفحہ آخر -