16روز میں4خواتین زندگی کی بازی ہار گئیں ، ایک بھی ملزم پکڑا نہ جاسکا

16روز میں4خواتین زندگی کی بازی ہار گئیں ، ایک بھی ملزم پکڑا نہ جاسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی ر پو رٹر ) صو با ئی دا ر الحکومت میں 16 روز کے دوران 4خواتین مختلف وجوہا ت کی بنا کر ہلا ک ہو گئیں ۔ پو لیس کسی بھی واقعہ کے ملزمان کو تا حا ل گرفتا ر نہ کر سکی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق شاہدرہ کے علاقے میں 2فروری کوقتل کا واقعہ پیش آیا ، فرخ آباد کی ر ہا ئشی پی ٹی آئی کی لیڈی کونسلر کی امیدوار 55سالہ شاہدہ پروین وقوعہ کے روز گھر میں سو رہی تھی کہ اس کا بہنوئی گلزار اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوا اور آتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں سوئی ہوئی شاہدہ پروین ،اس کی والدہ اور بھانجاآ گئے اور شدید زخمی ہو گئے،ان میں سے شاہدہ پروین دم توڑ گئی، ملزم گلزار اپنی بیٹی عائشہ کو ساتھ لیکر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔پو لیس تا حا ل مر کزی ملزم کو گلزار کو تا حا ل گرفتا ر نہ کر سکی ہے ۔دوسرا واقعہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ وفاقی کالونی میں 8فروری کو پیش آیا جہا ں گھر میں کھانا پکانے کے د وران اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ سے 31 سالہ شمائلہ شدید جھلس گئی،شوہر آصف نے آگ بجھانے کی کوشش کی تووہ اوراسکی چارسالہ بیٹی عائلہ بھی لپیٹ میں آگئی اور دونوں جھلس گئے۔ امدا د ی ٹیمو ں نے تینوں کوجناح ہسپتا ل میں منتقل کیا گیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شمائلہ دم توڑگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی جا نب سے کو ئی قانو نی کا رروا ئی نہ کر نے پر لا ش 174کی کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کردی جبکہ متوفیہ کی بیٹی کی حا لت تسلی بخش ہے ۔ تیسرا واقعہ شالیما ر کے علاقہ میں 8فروری کو ہی پیش آیا جہا ں شوہر نے مبینہ طو ر پر گھریلو حا لا ت سے د لبردا شتہ ہو کربیو ی کو پیٹرول چھڑ ک کر آگ لگا دی جس کے با عث دو بچو ں کی ما ں 35سالہ سعید ہ با نو ہلا ک ہو گئی ۔ پو لیس کے مطا بق وقوعہ کے روز شوہر لیا قت کے ساتھ گھر یلو حا لا ت پر جھگڑا ہو اجس پر شوہر طیش میں آگیا اور سعید ہ ہ با نو پر کچن میں پیڑول چھڑ ک کر آگ لگا دی جس سے وہ جھلس کر شد ید زخمی ہو گئی ،امدا د ی ٹیمو ں نے زخمی خاتون کو میوہسپتا ل میں منتقل کیا جہا ں ڈا کٹروں نے مو ت کی تصد یق کردی ۔ پو لیس تا حا ل ملزم شوہر کو گرفتا ر نہ کر سکی ہے ۔ چو تھا واقعہ ما نگا منڈ ی میں12فروری کو پیش آیا جہا ں 2بچو ں کی ما ں 35سالہ عظمی ٰ بی بی کو نا معلوم افرا د نے گھر میں گھس کر فا ئر نگ کر کے شد ید زخمی کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گئے ۔ امداد ی ٹیمو ں نے زخمی کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل میں منتقل کیا جہا ں ڈاکٹرو ں نے مو ت کی تصدیق کردی ۔پو لیس تاحا ل ملزما ن کا کو ئی سرا غ نہ لگا سکی ہے ۔ اس حوالے سے پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش جا ر ی ہے جلد ملزما ن کو گرفتارکر لیا جا ئے گا ۔ شاہدر ہ میں قتل ہو نے والی لیڈ ی کو نسلر کی امیدوار کے دو ملزمان پو لیس حرا ست میں ہیں جبکہ مرکزی ملزم کو بھی جلد گرفتا ر کر لیا جا ئے گا ۔ جوہر ٹاؤن میں کچن میں آگ لگنے سے جا ں بحق ہونے و الی خاتون ک ورثا نے قانو نی کا رروا ئی سے انکا ر کردیا تھا ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ د یگر مقد ما ت کی تفتیش جا ر ی ہے۔

مزید :

علاقائی -