مسلم ٹاؤن انڈر پاس میں بس پھنسنے سے ٹریفک کا نظام درہم بر ہم

مسلم ٹاؤن انڈر پاس میں بس پھنسنے سے ٹریفک کا نظام درہم بر ہم

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹرسے)مسلم ٹاؤن انڈر پاس میں سواریوں سے بھری بس پھنس جا نے سے ٹریفک کا نظام درہم بر ہم ہو گیا، گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئی ،اطلاع ملنے پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے ڈرائیور کو حراست میں لیتے ہوئے مقد مہ درج کرواکر لائسنس قبضہ میں لے لیا ۔بتا یا گیا ہے کہ گز شتہ روز کنال روڈ ٹھوکر نیاز بیگ سے آ نے والی بس کو پل کے اوپر کی بجائے ڈرائیور نیچے سے لے گیا جو انڈر پاس میں پھنس گئی ۔ ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے ڈرائیور کو گر فتار کر تے ہوئے حوالات میں بند کر دیا ،جبکہ دو گھنٹے ٹریفک کی لمبی لمبی لائنیں لگی رہیں۔

مزید :

علاقائی -