صوبائی دارالحکومت،سرچ آپریشن میں متعدد گرفتار
لا ہور (کرا ئم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں رات بھر پولیس کا سرچ آپریشن جاری رہا، متعدد افراد کے کوائف چیک کیئے گئے ،دوران پڑتال شناختی دستاویزات کی عدم دستیابی پر درجنوں افراد کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ ایس پی سٹی ڈویژن آپریشنز محمد نوید ، ایس پی سٹی ڈویژن انویسٹی گیشن سید کرار حسین ، ایس پی سول لائنز علی رضا ، اور ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑک نے اپنے اپنے ڈویژنز میں ہوٹل ، ہاسٹلز ، سرائے ، گیسٹ ہاؤسز اور کرائے کے مکانات سمیت مختلف بستیوں میں سرچ آپریشنز کئے۔