وکیل کی فائرنگ سے 2وکیلوں کی ہلاکت ،پولیس 2نامزد ملزموں کو گرفتار نہیں کر سکی

وکیل کی فائرنگ سے 2وکیلوں کی ہلاکت ،پولیس 2نامزد ملزموں کو گرفتار نہیں کر سکی

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) شاہدر ہ کے علاقہ میں جا ئیدا د کے تنا زع پر وکیل کی فائرنگ سے قتل ہو نے والے دو پیٹی بھائیوں کا معا ملہ، پو لیس مقد مہ میں نا مزد د یگر دو ملزما ن کو تا حا ل گرفتا ر نہ کر سکی ہے ۔شاہدر ہ کے ر ہا ئشی ایڈووکیٹ عرفان مشتاق وقوعہ کے روز اپنے ساتھی ایڈووکیٹ افضل کے ساتھ کچہری سے گھر جا رہے تھے کہ گھا ت لگا ئے ایڈووکیٹ بلال نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گولیاں برسا دیں،گولیاں لگنے سے دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ ایڈووکیٹ بلال جائے وقوعہ پر ہوائی فائرنگ بھی کرتا رہا۔ پو لیس کے مطا بق ایڈووکیٹ عرفان اور ایڈووکیٹ بلال میں گھر کا تنازع تھا جس کا کیس لاہور ہائیکورٹ میں چل رہا تھا۔ پولیس نے ملزم ایڈووکیٹ بلال کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے د یگر دو ساتھی تا حا ل فرار ہیں جن کی تلا ش کی جا ر ہی ہے ۔ اس حوالے سے اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ملزم بلا ل کے گھر میں مقتو ل عر فا ن ر ہا ئش پذ یر تھا ، بلا ل اس سے گھر چھو ڑنے کا مطا لبہ کر ر ہا تھا لیکن مقتو ل ٹا ل مٹو ل سے کا م لے ر ہا تھا ۔ وقوعہ سے دو دن قبل بھی ملزم اور مقتو ل کی تلخ کلا می ہو ئی تھی ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزما ن کو جلد گرفتا ر کر لیا جا ئے گا ۔

مزید :

علاقائی -