صوبائی دارالحکومت ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری ،لاکھوں کی نقدیزیورات اور گاڑیوں سے محروم
لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) صو با ئی دا ر الحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق مسلم ٹاؤن کے رہائشی مجا ہد کے گھرمیں دوڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر4لاکھ مالیت کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے۔ ڈیفنس سی میں واقع سعید کے گھر سے چور13لاکھ مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ۔ ڈاکوؤں نے ستو کتلہ کے علا قہ میں عامر سے 90ہزار،سند ر میں عمر ان سے 75ہزار،نو اب ٹا ؤن میں حسن سے80ہز ار کی نقدی اوروحد ت کالونی میں ند یم سے 25ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔علاوہ ازیں شیرا کوٹ میں سلیما ن،ملت پا رک میں عمراورڈیفنس اے میں شیخ داؤ د کی گاڑیاں جبکہ مسلم ٹاؤن میں عقیل،منا واں میں شعیب،اچھرہ میں ند یم،نشتر کا لو نی میں مبین اورچو ہنگ میں جا وید کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔