محکمہ پولیس کے دفاتر میں دوسرے روز بھی فضا سوگوار ، افسر اور اہلکار دن بھر افسردہ رہے

محکمہ پولیس کے دفاتر میں دوسرے روز بھی فضا سوگوار ، افسر اور اہلکار دن بھر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) سانحہ چیئرنگ کراس کے باعث محکمہ پولیس کے دفاتر میں دوسرے روز بھی فضا سوگوار رہی ہے۔ شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین زیدی اور ایس ایس پی آپریشن زاہد محمود گوندل کی شہادت پر دفاتر میں پولیس افسران و اہلکاران دن بھر افسردہ رہے ہیں جبکہ ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین زیدی اور ایس ایس پی زاہد محمود گودل کے کارناموں کو یاد کر کے اہلکار روتے رہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی احمد مبین زیدی اور ایس ایس پی آپریشن زاہد محمود گوندل کی روحوں کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

مزید :

علاقائی -