مغوی عمران کو پو لیس بازیاب کر سکی نہ ہی ملزمان کو گر فتارکرسکی

مغوی عمران کو پو لیس بازیاب کر سکی نہ ہی ملزمان کو گر فتارکرسکی

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹرسے) وحدت کالو نی کے علاقہ میں چند روز قبل اغوا ہو نے والے 20سالہ مغوی عمران کو انویسٹی گیشن پو لیس بازیاب نہ کر سکی نہ ہی ملزمان کی گر فتاری عمل میں آ سکی ہے ۔بتا یا گیا ہے کہ وحدت کا لونی عاشق آ باد گلی نمبر دو کے رہائشی محنت کش ےُسین کے 20سالہ بیٹے عمران کو نفیس وغیرہ زبر دستی اغوا کر کے لے گئے تھے اور سگیاں کے قریب اپنی حویلی میں لوہے کی چارپا ئی سے ایک روز بند کر رکھا اور تشدد کا نشا نہ بنا تے رہے ،پو لیس کے جانے پر ملزمان فرار ہو گئے تھے ۔دو ہفتے بعد بھی انویسٹی گیشن پو لیس ملزمان کو گر فتار نہ کر سکی ۔ تفتیشی سب انسپکٹر عارف نے بتا یا کہ ملزمان کی حویلی میں گز شتہ روز چھا پہ مارا تھا مگروہ پو لیس کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے جلد ملزمان کو گر فتار کر کے مغوی کو بازیاب کر لیا جائے گا ۔مغوی کی والدہ اوربہنوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف،آ ئی جی پنجاب ،سی سی پی او لاہور سے مدد کی اپیل کر تے ہوئے مغوی کی بازیا بی کی اپیل کی ہے ۔

مزید :

علاقائی -