سٹی رائیونڈ،ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار2طالبعلم جاں بحق

سٹی رائیونڈ،ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار2طالبعلم جاں بحق

لا ہور (کرا ئم رپورٹر)سٹی رائیونڈ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں ٹکرکے نتیجہ میں دو طالبعلم جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرالی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ بتایاگیا ہے کہ پنڈ آرائیاں کے رہائشی جنید ،امجد اور نعیم امتحان دے کرموٹر سائیکل پر واپس گھرجارہے تھے کہ ڈگری کالج کے قریب عقب سے آنے والی تیز رفتارٹریکٹر ٹرالی نے انہیں ٹکر ماردی ۔انہیں ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں دو طالبعلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔جبکہ تیسرے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرالی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کرقانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں پولیس نے نامعلوم ٹرالی ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید : علاقائی