شہیدپولیس افسران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ڈاکٹر حیدر اشر ف

شہیدپولیس افسران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ڈاکٹر حیدر اشر ف

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹرسے) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشر ف نے سانحہ مال روڈ کے زخمیوں کی گنگارام ہسپتال میں عیادت کی اور گلدستے پیش کئے اس موقع پر ایس پی سول لائنز علی رضا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنزکا کہنا تھا کہ بہادر اور جانباز پولیس افسران نے فرائض منصبی نبھاتے ہوئے جام شہادت نوش کیاہے ،شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔شہدا کی شہادت کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ۔سفاک دہشت گردوں کے حملہ کے دوران قوم فرض شناس افسران و اہلکاروں سے محروم ہو گئی ۔دہشگرد ایسی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے پنجاب پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔اپنے شہر کے باسیوں کی جان ومال کے تحفظ کی خاطر اگر جان کا نذرانہ بھی پیش کرنا پڑے تو گریز نہ کرینگے ۔پولیس دہشت گردوں کے خلاف جنگ عوام کے تعاون کے بغیر نہیں جیت سکتی ۔

مزید :

علاقائی -