پنجاب :24گھنٹوں میں 605ٹریفک حادثات ،10افراد جاں بحق ،494شدید زخمی ہوگئے

پنجاب :24گھنٹوں میں 605ٹریفک حادثات ،10افراد جاں بحق ،494شدید زخمی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرا ئم رپورٹر) پنجاب کے مختلف مقامات پرگذشتہ 24گھنٹوں کے دوران605روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں494افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ ان حادثات میں 214 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 10افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 258 ڈرائیور16،کم عمرڈرائیور، 368مسافراور92پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ100ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 105متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد70حادثات میں88متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان34 حادثات میں38متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل718متاثرین میں584مرد اور134خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں470موٹر سائیکلز، 97 آٹو رکشے،67موٹر کاریں42مسافربسیں،25ٹرک اور 85 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -