گلشن راوی ، چھریوں کے وار سے زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

گلشن راوی ، چھریوں کے وار سے زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

لاہور(اپنے کرائم رپورٹرسے) گلشن راوی کے علاقہ میں چند روز قبل چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والا 22سالہ نوجوان میو ہسپتال میں دم توڑ گیا ، پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ گلشن راوی کے علاقہ میں معمو لی تلخ کلا می پر نا در نا می شخص کی جا نب سے چھریوں کے پے درپے وار سے شدید زخمی ہونے والا 22سالہ شعیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے ۔ پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے میو ہسپتال میں منتقل کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی