کیپٹن (ر)سید احمد مبین شہید کی رہائش گاہ پر قل خوانی، سیاسی اور سماجی شخصیات کی شرکت

کیپٹن (ر)سید احمد مبین شہید کی رہائش گاہ پر قل خوانی، سیاسی اور سماجی شخصیات ...

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹرسے)سابق ڈی آئی جی کیپٹن (ر)سید احمد مبین شہید کی رہائش گاہ پر قل خوانی کی گئی جس میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری، سی سی پی او لاہور امین وینس،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، سابق سی سی پی او لاہور اسلم ترین،ایس ایس پی سیکورٹی عبادت نثار ، ایس پی کینٹ رانا طاہر سمیت دیگر پولیس افسران کے علاوہ سیاسی اور سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

دو روز قبل سانحہ چیئر نگ کراس میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ سید احمد مبین نے اپنے پسماندگان میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے ۔

مزید : علاقائی