موٹروے پولیس نے لاہور تارحیم یار خاں قومی شاہراہ سے 47تجارت کو ختم کردیا

موٹروے پولیس نے لاہور تارحیم یار خاں قومی شاہراہ سے 47تجارت کو ختم کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) قومی شاہراہ کو تجاوزات سے پاک کرنے اور ٹریفک کی روانی کو بر قرار رکھنے کیلئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس این فا ئیوسنٹرل زون نے لاہور سے رحیم یار خان تک قومی شاہراہ سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے مہم کے دوران 47عا ر ضی اور مستقل تجاوزات کو ختم کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارڈی آئی جی سنٹرل زون مرزا فاران بیگ نے قو می شاہراہ پر تجاوزات کے خلاف مہم کا جا ئزہ لیتے ہو ئے کیا۔ مرزا فاران بیگ نے افسران کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ قومی شاہرات پر تجاوزات سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں خلل آتا ہے بلکہ اس سے حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اس لیے سفرکرنے والے لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے انتہائی ضروری ہے کہ تجاوزات کو ہٹایا جائے ۔ انہوں نے تمام سیکٹر کمانڈر اور افسران کو کہا کہ تجاوزات ہٹاؤ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام افسران ذاتی دلچسپی کے ساتھ بھر پور کردار ادا کریں ۔ مفاد عامہ کی اس مہم کو کامیاب بنانے اور بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے دیگر اداروں،لوکل پولیس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تعاون کوبھی شامل کیا جائے ۔اس مہم میں ابتدائی طور پر تجاوزات کرنے والے لوگوں کو کہا جائے گا کہ وہ قومی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے قومی شاہراہ سے تجاوزات کو ہٹا لیں بعد ازاں اس مہم کو موئثر بناتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور روڈ یوزرز کو تجاوزات سے پاک شاہرات مہیا کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے ۔

مزید :

علاقائی -