اورنج لائن ٹرین، کمپنی کی مبینہ کرپشن کے خلاف کارروائی روکنے کیلئے درخواست پر سماعت مکمل ، فیصلہ محفوظ

اورنج لائن ٹرین، کمپنی کی مبینہ کرپشن کے خلاف کارروائی روکنے کیلئے درخواست ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین کے ٹھیکیدارکمپنی مقبول کالسن کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی روکنے کے لئے درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے مقبول کالسن کی درخوست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار کمپنی نے اپنے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی کو چیلنج کررکھا ہے، درخواست گزار کمپنی کے مطابق چوبرچی سے علی ٹاؤن تک کاٹھیکہ دیا گیا اور محکمہ اینٹی کرپشن نے جھوٹ مقدمہ بنا کر کارروائی شروع کر دی۔

اورنج لائن ٹرین

مزید :

علاقائی -