پی ایچ اے ایکٹ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پی ایچ اے ایکٹ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مقامی وکیل شیزار ذکا ایڈووکیٹ نکی اپیل پر سماعت کی جس میں سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے ۔