دریا کوآلودہ کرنے کے خلاف درخواست، سیکرٹری ماحولیات کو رپورٹ پیش کرنے کے لئے مہلت

دریا کوآلودہ کرنے کے خلاف درخواست، سیکرٹری ماحولیات کو رپورٹ پیش کرنے کے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے دریائے چناب میں آلودہ پانی پھینکنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ماحولیات کو رپورٹ پیش کرنے کے لئے 10روز کی مہلت دے دی۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ایڈووکیٹ ثمرہ ملک کی درخواست پر سماعت شروع کی تو سرکاری وکیل نے سیکرٹری ماحولیات کی جانب سے رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید مہلت دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے 10روز کی مہلت دیتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر سیکرٹری ماحولیات لازمی رپورٹ پیش کریں۔

آلودہ،مہلت

مزید :

علاقائی -