حافظ سعید سمیت 38افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف وزارت داخلہ کوقانونی نوٹس

حافظ سعید سمیت 38افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف وزارت داخلہ ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید سمیت 38افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف وزارت داخلہ کوقانونی نوٹس بھجوادیاگیا۔یہ قانونی نوٹس اے کے ڈوگرایڈووکیٹ نے جماعت الدعوہ کی جانب سے وزارت داخلہ کے شعبہ ایگزٹ کنٹرول کو بھجوایا ہے۔قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جماعت الدعوہ کبھی بھی پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہی۔جماعت کی جانب سے کبھی بھی کوئی دہشت گردی سے متعلق کاروائی نہیں کی گئی۔جماعت الدعوہ ہمیشہ ملک اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے وقف رہی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے زیراہتمام ایک سوبیالیس تعلیمی ادارے کام کررہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -