نصب سیکیورٹی کیمروں میں سے 14خراب ،جلد ٹھیک کر لینگے،ترجمان ہائیکورٹ

نصب سیکیورٹی کیمروں میں سے 14خراب ،جلد ٹھیک کر لینگے،ترجمان ہائیکورٹ

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے ترجمان نے وضاحت جاری کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں نصب سیکیورٹی کیمروں میں سے صرف14خراب ہیں جن کی درستی کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہعدالت عالیہ لاہور میں جج صاحبان، ملازمین، وکلاء اور سائلین کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور مشکوک عناصر کی نشاندہی کیلئے 200 جدیدکیمرے نصب کئے گئے ہیں جن میں 191 فکس سی سی ٹی وی کیمرے اور 9 پی ٹی زی کیمرے شامل ہیں۔مذکورہ کیمروں میں سے محض چودہ سی سی ٹی وی کیمروں میں معمولی فالٹ ہے جن کی درستی کا عمل جاری ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 200میں سے 130کیمرے خراب ہونے کی خبریں درست نہیں ہیں ۔

وضاحت جاری

مزید :

علاقائی -