74لاکھ روپے کرپشن سکینڈل میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کر دی گئی

74لاکھ روپے کرپشن سکینڈل میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کر دی گئی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )سپریم کورٹ نے 74لاکھ روپے کی کرپشن سکینڈل میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کر دی۔لاہور رجسٹری میں جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جی پی او کے سابق افسر مظہر شکیل کی درخواست ضمانت پر سماعت شروع کی تو ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا گیاکہ ملزم کے خلاف ٹرائل میں کوئی بھی گواہ پیش نہیں ہوا ،ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے، نیب کے سپیشل پراسکیوٹر زاہد منہاس نے ریکارڈ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزم مظہر شکیل نیب کی تفتیش میں گنہگار ہے اور ملزم نے جعلی کلیمز کے ذریعے درجنوں شہریوں کی رقم لوٹی، انہوں عدالت کو مزید بتایا کہ ریکارڈ کے مطابق ٹرائل میں تاخیر ملزم کی وجہ سے ہوئی ہے۔

کرپشن سکینڈل

مزید :

علاقائی -