ماڈل ٹاؤن ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے18ملزموں کو اشتہاری قراردے دیا ،گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ماڈل ٹاؤن ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے18ملزموں کو اشتہاری قراردے دیا ،گرفتار کرکے پیش ...

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مختلف مقدمات میں ملوث 18ملزموں کو پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیاہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ عامر شہزاد کے روبرو تھانہ گرین ٹاؤن،جوہرٹاؤن،ستوکتلہ اور غالب مارکیٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کررکھاہے۔ پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزموں کو متعدد بار طلبی کے نوٹسز بھجوائے جا چکے ہیں مگر ملزمان طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، ملزموں عمر،جاوید اقبال، دانش ،اعجاز امجد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف شراب برآمدگی، پرائس کنٹرول ایکٹ سمیت ون ویلنگ کے مقدمات درج ہیں ،ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے اور ملزموں کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

مزید :

علاقائی -