امریکہ سے 4 کمسن بیٹیوں کو واپس لانے کی درخواست پر جواب طلب

امریکہ سے 4 کمسن بیٹیوں کو واپس لانے کی درخواست پر جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے امریکہ سے 4 کمسن بیٹیوں کو واپس لانے کی درخواست پر ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی سے 25فروری تک جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس سرفراز ڈوگر نے عائشہ بی بی کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل فیصل باجوہ نے موقف اختیار کیا کہ خاتون کی شوہر راشد مجید سے طلاق ہوچکی ہے اور کیس فیملی عدالت میں زیر سماعت ہے، شوہر نے کمسن بیٹیوں کو ملنے کے بہانے اپنے گھر بلایا اور امریکہ فرار کرا دیا۔

بچے،حوالگی

مزید :

علاقائی -