ای سٹامپ پیپر کے اجراء کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی )پنجاب میں ای سٹامپ پیپر کے اجراء کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست زمان ملک نامی شہری نے چوہدری احمد سیف اللہ کھٹانہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے سٹامپ ایکٹ میں ترمیم کئے بغیر اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ای سٹامپ پیپر کے اجراء کا نوٹیفیکیشن کیا۔درخواست میں کہا گیا کہ مینوئل اسٹامپ پیپر کی بندش اور ای سٹامپ پیپر کے اجراء سے کم پڑھے لکھے اورعام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔