محکمہ ایگریکلچر کے کلرک کا دو ماہ میں 4مرتبہ تبادلہ کرنے خلاف درخواست
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے محکمہ ایگری یکلچر کے جونئیر کلرک کا دو ماہ میں 4مرتبہ تبادلہ کرنے خلاف درخواست سیکرٹری ایگری کلچر کو بھجواتے ہوئے درخواست گزار کو سن کر 10روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے، عدالت کے روبرو محکمہ ایگریکلچر کے جونئیر کلرک ظہیرالدین بابر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ نے درخواست گزار کا دو ماہ میں بلا وجہ چار مرتبہ تبادلہ کر دیا ہے جبکہ قانون کے مطابق کم از کم ایک سال تک کسی بھی سرکاری ملازم کا تبادلہ نہیں کیا جا سکتا۔
4مرتبہ تبادلہ