رینجرز تعیناتی اور ’نیپ‘ پر مکمل عمل درآمد کی درخواست پر جواب طلب

رینجرز تعیناتی اور ’نیپ‘ پر مکمل عمل درآمد کی درخواست پر جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی اورنیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کے لئے دائردرخواست پر صوبائی اوروفاقی حکومت سے جواب طلب لیا ہے۔مقامی شہری منیر احمد کی طرف سے دائراس درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ، سماعت کے دوران یڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے رینجرز اور فوج کے ذریعے آپریشن ضروری ہے ، اس لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے فوج اور رینجرز کی مدد لی جائے اور صوبے میں آپریشن کیا گیا جائے، درخواست پر مزید سماعت 20 فروری کو ہوگی ۔

فوج آپریشن

مزید :

علاقائی -