ایکوائر کی گئی اراضی کی رقم میں خوردبرد کے دوملزموں کی عبوری ضمانتیں

ایکوائر کی گئی اراضی کی رقم میں خوردبرد کے دوملزموں کی عبوری ضمانتیں

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایکوائر کی گئی اراضی کی رقم میں خوردبردکے دوملزموں سلیم اور جمیل کی 8 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے ۔جسٹس علی باقر نجفی نے سلیم اور جمیل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب ایکوائر کردہ اراضی کی رقم میں مبینہ فراڈ کی تحقیقات کر رہا ہے اور درخواست گزاروں کو اس میں طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے گئے ہیں، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ خدشہ ہے کہ نیب میں پیش ہونے کے دوران درخواست گزاروں کو بھی اس الزام میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

عبوری ضمانتیں

مزید : علاقائی