شیئرہولڈرز سے فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شیئر ہولڈرز سے فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی، عدالتی حکم سننے کے بعد ملزم جنید نے احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے اسے دبوچ لیا،جسٹس ارم سجاد گل نے ملزم جنید کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کے خلاف شیئرہولڈرز سے فراڈ کے 7مقدمات درج ہیں اور ملزم سٹاک ایکسچینج میں شیئرہولڈرز کے لاکھوں روپے بھی لوٹ چکا ہے۔
ضمانت خارج