شیخ رشید سے سیاسی دفتر واگزار کرانے کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست

شیخ رشید سے سیاسی دفتر واگزار کرانے کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید سے سیاسی جماعت کے لئے کرائے پر حاصل کردہ دفتر واگزار کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ درخواست مقامی وکیل اعظم چوہان نے دائر کی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ عوامی مسلم لیگ نے ڈیوس روڈ پر واقع دفتر کرائے پر حاصل کیا لیکن اب اسی دفتر پر قبضہ جما لیاہے، درخواست گزار نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ شیخ رشید نے کرایہ دینے کی بجائے دفتر پر ہی قبضہ کرلیا، اعظم چوہان ایڈووکیٹ کے مطابق کرایہ دینے یا جگہ خالی کرنے کی بجائے شیخ رشید سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ شیخ رشید سے دفتر کا قبضہ واگزار کرایا جائے۔

مزید :

علاقائی -