سانحہ ماڈل ٹاؤن ، جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری کو منظر عام پر لانے کے لئے زیر التواء درخواستوں پر جلد سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔مقامی شہری محمد عرفان نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی توسط سے معاملے پر جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں بتایا گیا کہ جوڈیشل انکوائری منظر عام پر لانے کی کیلئے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستیں زیر سماعت ہیں، ان پر ہائیکورٹ کے فل بنچ نے کئی ماہ سے ان پر سماعت نہیں کی، درخواستگزار نے نشاندہی کی کہ جوڈیشل انکوائری منظر عام پر لانے کی درخواستوں پر اڑھائی برسوں سے فیصلہ نہیں ہوا جس کا ذمہ داروں کو فائدہ ہو رہا ہے، درخواستگزار نے استدعا کی کہ نیا فل بنچ تشکیل دیکر انکوائری منظر عام پر لانے کی درخواستوں پر جلد فیصلہ کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -