انگلش فاسٹ باؤلر ڈیوڈ ویلے دورہ ویسٹ انڈیز سے دستبردار، سٹیون فن طلب

انگلش فاسٹ باؤلر ڈیوڈ ویلے دورہ ویسٹ انڈیز سے دستبردار، سٹیون فن طلب

لندن(اے پی پی) انگلش ٹیم کے فاسٹ باؤلر ڈیوڈ ویلے فٹنس مسائل کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ سٹیون فن کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے جو ان دنوں متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ ویلے گزشتہ ماہ بھارت کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویلے کے کندھے کی سرجری ہوئی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی