مارٹن گپٹل جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی اوردو ون ڈے میچز سے باہر

مارٹن گپٹل جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی اوردو ون ڈے میچز سے باہر

ویلنگٹن(اے پی پی) نیوزی لینڈ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ آکلینڈ وکٹ کیپر بلے باز گلین فلپس اور ڈین براؤن لی کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، فلپس ٹی ٹونٹی اور براؤن لی ون ڈے میچز میں گپٹل کے متبادل کے طور پر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

گپٹل ٹریننگ سیشن کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گپٹل کا سکین کیا گیا ہے جس میں ہیمسٹرنگ سٹرین کی تشخیص ہوئی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے اور اسی وجہ سے وہ پروٹیز کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز نہیں کھیلیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی