مورنے وان وک ڈولفنز فرنچائز کی قیادت سے مستعفی ہو گئے
جوہانسبرگ(اے پی پی) ویٹرن وکٹ کیپر بلے باز مورنے وان وک ڈولفنز فرنچائز کی قیادت سے مستعفی ہو گئے، وک کے مستعفی ہونے کے بعد مڈل آرڈر بلے باز کھایا زونڈو کیلئے ٹیم کی قیادت سنبھالنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ وان وک نے 2013-14ء میں ڈولفنز کی قیادت سنبھالی تھی اور ان کی زیر قیادت ڈولفنز نے پہلی بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا
۔ وان وک نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈولفنز کی قیادت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات تھی لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ کسی اور کھلاڑی کو یہ ذمہ داری دی جائے، میرے خیال میں زونڈو اس عہدے کیلئے موزوں امیدوار ہیں، میں بطور وکٹ کیپر بلے باز اپنی ذمہ داری جاری رکھوں گا۔