ٹینس رینکنگ ،سرینا ولیمز ،اینڈی مرے کی پہلی پوزیشن برقرار

ٹینس رینکنگ ،سرینا ولیمز ،اینڈی مرے کی پہلی پوزیشن برقرار

  

واشنگٹن (اے این این)ڈبلیو ٹی اے نے نئی رینکنگ جاری کردی، سرینا ولیمز بدستور نمبر ون ڈبلیو ٹی اے نے نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق امریکہ کی سرینا ولیمز بدستور نمبرون ہیں جبکہ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے ایک درجہ ترقی کی بدولت وینس ولیمز کی جگہ گیارہویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ٹائمی بیکسنزکی نے ایلینا ویسنینا کو پندرہویں پوزیشن سے محروم کردیا سمانتھا اسٹوسر، کیکی برٹینز اور کیرولین گارشیا کی ایک چھلانگ سے درجہ بندی بہتر ہوگئی۔ مینز ٹینس میں راجر فیڈرر نے گیل مونفلس کی جگہ نویں پوزیشن سنبھال لی برطانیہ کے اینڈی مرے پہلے، سربیا کے نواک جوکووچ دوسرے اور سوئٹزر لینڈ کے اسٹین وورین کا تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -