شرجیل اور خالداینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ، اپنا مو قف بیان کیا

شرجیل اور خالداینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ، اپنا مو قف بیان کیا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں فکسنگ کے الزام کی وجہ سے عبوری طور پر معطل ہونے والے کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں تین رکنی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے اور سپاٹ فکسنگ کے معاملے میں اپنا موئقف بیان کیا ۔، دونوں کو چارج شیٹ دے کر باضابطہ فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پلیئرز کو وکیل سے مشاورت کے بعد موقف دینے کا حق بھی حاصل ہو گا۔پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم خان نے چیئرمین شہریار خان اور سی ای او سبحان احمد کو معاملہ پر بریفنگ دی۔اس موقع پر شہریار خان نے بتایاکہ اگر کھلاڑیوں نے اپنا جرم قبول کر لیا تو ان پر فرد جرم عائد کر دی جائے گی اور اگر انہوں نے جرم کی صحت سے انکار کیا تو پھر ٹربیونل بنایا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -