لاہورآنے سے انکار کرنیوالوں کا متبادل ڈھونڈیں گے، نجم سیٹھی

لاہورآنے سے انکار کرنیوالوں کا متبادل ڈھونڈیں گے، نجم سیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے پوری کوشش ہے فائنل لاہور میں ہی کرایا جائے اور غیر ملکی کھلاڑی بھی آئیں۔ جو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہوں گے انہیں خوش آمدید کہیں گے اور جو انکار کریں گے، ان کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی سے سوال کیا گیا کہ لاہور میں حالیہ دھماکے کے بعد پی ایس ایل کے فائنل میچ لاہور میں کرائے جانے سے متعلق کیا صورتحال ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ فائنل لاہور میں ہی ہو اور غیر ملکی کھلاڑی بھی اس میں کھیلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب سب فرنچائزز اور ان میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کے سامنے ایک فارمولہ رکھیں گے اور پوچھیں گے کہ کون کون لاہور میں کھیلنے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو غیر ملکی کھلاڑی حامی بھرے گا اسے خوش آمدید کہیں گے اور جو انکار کرے گا تو دنیا میں اور بھی بہت سے کھلاڑی ہیں اور ہم ان کے ساتھ رابطے میں بھی ہیں جنہیں انکار کرنے والے کھلاڑیوں کے متبادل کے طور پر بلایا جا سکے۔اس کے بعد 22 فروری کو نیا ڈرافٹ ہو گا جس میں تمام فرنچائزز نئے سرے سے کھلاڑیوں کو منتخب کریں گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے کے بعد بھی پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کرایا جائے اور غیر ملکی کھلاڑی بھی اس میں شریک ہوں۔