سعید اجمل بہتر کارکردگی سے قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے پر عزم

سعید اجمل بہتر کارکردگی سے قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے پر عزم

دبئی(اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ٹو میں عمدہ پرفارم کر کے ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے پر امید ہوں۔ اجمل نے آخری بار اپریل 2015ء میں انٹرنیشنل میچ میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔ گرین شرٹس کو گزشتہ دو برسوں سے کوالیٹی آف سپنر نہیں ملا جس نے اجمل کو پی ایس ایل میں عمدہ پرفارم کر کے دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے کا حوصلہ دیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میرے بعد ٹیم کو ابھی تک آف سپنر نہیں ملا جس کی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ میں اپنی کارکردگی سے دوبارہ ٹیم میں جگہ بنا سکتا ہوں، میں اپنی طرف سے رواں لیگ میں اپنے کیریئر کے ٹرننگ پوائنٹ کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں، ٹی ٹونٹی کرکٹ مشکل ہے اس میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے لیکن میں چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہوں اور مجھے پوری امید ہے کہ یہ لیگ میرے لئے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا باعث بنے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی