خواتین رگبی انٹرنیشنل ایونٹ ،شاہینوں کی لاؤس کی جانب پرواز

خواتین رگبی انٹرنیشنل ایونٹ ،شاہینوں کی لاؤس کی جانب پرواز

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن رگبی ٹیم پہلی بار کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کیلئے لاوس روانہ ہوگئی ۔لاہور ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل کھلاڑیوں نے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔پاکستان ویمن رگبی 17 فروری سے ایشین ڈیولپمنٹ رگبی چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی جس میں سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔بارہ کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل پاکستان ویمن ٹیم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی میچ کھیلا جائے گا۔لاوس روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پرکھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ان کے پاس تجربے کی کمی ہے لیکن وہ ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس کیلئے پر عزم ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -