بارسلونا کا 10 برسوں میں پہلی بار پری کوارٹرفائنل سے باہر ہونیکا خدشہ

بارسلونا کا 10 برسوں میں پہلی بار پری کوارٹرفائنل سے باہر ہونیکا خدشہ

لندن(اے پی پی) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ پری کوارٹرفائنل فرسٹ لیگ میں پیرس سینٹ جرمین نے بارسلونا کو 4-0 گولز سے شکست دے دی، اس ناکامی کے بعد بارسلونا کی ایک عشرے میں پہلی بار چیمپئنز لیگ پری کوارٹرفائنل سے باہر ہونے کا خدشہ ہے، اینجل ڈی ماریا نے دو گولز کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے فرسٹ لیگ میچ میں پیرس سینٹ جرمین کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بارسلونا کو با آسانی 4-0 گولز سے زیر کیا۔

، ڈی ماریا نے دو گولز کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی